´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ نے فرمایا : ” اس حال میں کہ ایوب علیہ السلام برہنہ نہا رہے تھے ، ان پر سونے کی ٹڈیاں برسنے لگیں تو ایوب علیہ السلام ان کو اپنے کپڑے میں سمیٹنے لگے تو انھیں ان کے پروردگار نے آواز دی کہ اے ایوب علیہ السلام ! کیا میں نے تمہیں اس ( سونے کی ٹڈی ) سے جو تم دیکھ رہے ہو بےنیاز نہیں کر دیا ؟ انھوں نے کہاں ہاں قسم تیری بزرگی کی ( تو نے مجھے بےنیاز کر دیا ہے ) لیکن میں تیری برکت ( کے حصول ) سے بےپرواہ و بےنیاز نہیں ۔ “
حدیث نمبر: 198
ابوعبداللہ آصف