´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” کوئی اپنے ( نیک ) عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جا سکتا ۔ “ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ کیا آپ بھی یا رسول اللہ ! ( نیک عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جا سکتے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) فرمایا : ” ہاں ! میں بھی “ ( نہیں جا سکتا ) ۔ اگر اللہ تعالیٰ مجھے اپنے ( دامن ) رحمت میں چھپا لے تو بہتر ہے ۔ اب تمہیں چاہیے کہ میانہ روی اختیار کرو اور اللہ کا قرب حاصل کرو اور چاہیے کہ موت کی آرزو کوئی نہ کرے کیونکہ اگر آدمی نیک ہے تو ( زندگی سے ) اپنی نیکی میں ترقی کرے گا اور اگر گنہگار ہے تو شاید توبہ کر لے ۔ “
حدیث نمبر: 1960
ابوعبداللہ آصف