حدیث نمبر: 1953
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ ( بن مسعود ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے وقت حاضر ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت سخت بخار تھا ۔ میں نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بہت ہی سخت بخار ہے ۔ ( شاید ) اس لیے ہو گا کہ آپ کو دو اجر ملیں گے فرمایا : ” ہاں ! مسلمان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچنے پاتی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے عوض گناہ معاف نہ کر دیتا ہو جس طرح خشک درخت کے پتے جھڑ جاتے ہیں ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1953