مختصر صحيح بخاري
— مشروبات کا بیان
باب: دودھ پینا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ” ( ہم تمہیں ) گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں ۔ “ ( سورۃ النحل : 66 ) ۔
حدیث نمبر: 1939
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” عمدہ صدقہ ، زیادہ دودھ والی اونٹنی کسی کو ( راہ للہ ) دودھ پینے کے لیے دینا ہے اور اسی طرح زیادہ دودھ والی بکری کا دینا ہے کہ جو صبح کو ایک برتن ( دودھ کا ) بھر دے اور شام کو دوسرا ۔ “