مختصر صحيح بخاري
— مشروبات کا بیان
باب: دودھ پینا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ” ( ہم تمہیں ) گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں ۔ “ ( سورۃ النحل : 66 ) ۔
حدیث نمبر: 1938
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوحمید انصاری مقام نقیع سے ایک پیالہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” اس کو ڈھانک کر کیوں نہ لائے ( کم از کم ) ایک چوڑی سی تختی ہی اس پر رکھ لیتے ۔ “