حدیث نمبر: 1933
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع کی بابت جو شہد کی شراب ہے ، پوچھا گیا اور یمن کے لوگ اس کو پیا کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شراب نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1933