مختصر صحيح بخاري
— کھانے کے احکام ومسائل
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کیا کھاتے تھے ؟ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوراک کا بیان ) ۔
حدیث نمبر: 1898
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز اپنے صحابہ میں کھجوریں تقسیم کیں اور ہر ایک آدمی کو سات ( سات ) کھجوریں ، مجھے بھی سات کھجوریں دیں ، ان میں سے ایک خراب ( سخت ) تھی لیکن ان میں سے کوئی کھجور مجھے اس سے زیادہ پسند نہ تھی کیونکہ وہ میرے چبانے میں دیر تک رہی ۔