حدیث نمبر: 189
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے` ایک شخص نے غسل کے بارے میں پوچھا ( کہ کس قدر پانی سے کیا جائے ) تو انھوں نے کہا کہ ایک صاع ( پانی ) تجھے کافی ہے ۔ ایک شخص بولا کہ مجھے کافی نہیں ہے تو جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ( ایک صاع پانی ) اس شخص کو کافی ہو جاتا تھا جس کے بال تجھ سے زیادہ گھنے تھے اور تجھ سے بہتر بھی تھا ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) پھر جابر رضی اللہ عنہ نے صرف ایک کپڑا پہن کر ( نماز میں ) ہماری امامت کی ۔