حدیث نمبر: 1888
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` میں بچہ تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش میں تھا ۔ کھانے کے وقت میرا ہاتھ رکابی کے چاروں طرف گھومتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ” اے لڑکے ! بسم اللہ پڑھ کر داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ ۔ “ اس کے بعد ہمیشہ میرے کھانے کا یہی طریقہ رہا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1888