مختصر صحيح بخاري
— طلاق کے بیان میں
باب: ( اگر ) کوئی شخص طلاق دے ( تو ) کیا مرد کو طلاق دیتے وقت عورت کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے ؟
حدیث نمبر: 1874
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جون کی بیٹی ( نکاح کے بعد ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب گئے تو وہ کہنے لگی میں تجھ سے اللہ کی امان چاہتی ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : ” تو نے بہت بڑے کی امان مانگی ۔ ( جا ) اپنے رشتہ داروں میں مل جا ۔ “