حدیث نمبر: 1850
ابوعبداللہ آصف

´سیدہ خنساء بنت خذام انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ان کے باپ نے ان کا نکاح کر دیا اور وہ ثیبہ تھیں ( یعنی خاوند کر چکی تھیں ) وہ اس نکاح سے ناخوش تھیں ، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ( اور یہ ذکر کیا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ نکاح ( جو ان کے باپ نے کر دیا تھا ) فسخ کر دیا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1850