مختصر صحيح بخاري
— نکاح کے بیان میں
باب: ” اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو “ ( النساء : 23 ) کا بیان ( اور فرمان رسول کہ ) ” جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہیں وہی رشتے رضاعت سے حرام ہیں ۔
حدیث نمبر: 1838
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` کسی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( سید الشہداء سیدنا ) حمزہ ( رضی اللہ عنہ ) کی بیٹی سے شادی کیوں نہیں کر لیتے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ دودھ کے رشتے سے میری بھتیجی ہے ۔ “