حدیث نمبر: 1836
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک مالدار شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ اس کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ “ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا شخص ہے کہ اگر کہیں ( نکاح کا ) پیغام بھیجے تو وہ پیغام قبول کیا جائے ، اگر کسی کی سفارش کرے تو منظور کی جائے اور اگر کوئی بات کہے کہ تو کان لگا کر سنی جائے ( سیدنا سہل رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں کہ پھر آپ خاموش ہو گئے ، اس کے بعد ایک دوسرا شخص جو مسلمانوں میں فقیر اور محتاج تھا ، گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اس کے بارے میں تم کیا کہتے ہو ؟ انھوں نے جواب دیا یہ ایک ایسا شخص ہے کہ اگر کہیں پیغام ( نکاح ) بھیجے تو وہ قبول نہ کیا جائے ، اگر کسی کی سفارش کرے تو وہ منظور نہ کی جائے اور اگر کوئی بات کہے تو غور سے نہ سنی جائے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ساری زمین ایسے امیروں سے بھر جائے تو تب بھی یہ فقیر ان سے بہتر ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1836