حدیث نمبر: 1835
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورت سے ( لوگ ) چار غرضوں سے نکاح کرتے ہیں ( 1 ) اس کے مال ( 2 ) نسب ( 3 ) خوبصورتی ( 4 ) دینداری کی وجہ سے ، پس تجھے چاہیے کہ دینداری کو حاصل کر ( اگر نہ مانے تو ) تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں ۔ “