حدیث نمبر: 1834
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضباعہ بنت زبیر ( ابن عبدالمطلب ) کے پاس جا کر اس سے پوچھا : ” کیا تیرا حج کا ارادہ ہے ؟ “ اس نے کہا ( ہاں ) مگر مجھے شدید درد لاحق ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو حج کو چلی جا اور ( اس میں ) شرط کر لے کہ اے اللہ میرے احرام سے باہر ہونے کی جگہ وہ ہے جہاں تو مجھ کو ( میری کسی بیماری وغیرہ کے عذر سے ) روک دے ۔ “ اور ضباعہ رضی اللہ عنہ مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1834