حدیث نمبر: 1771
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” اللہ تعالیٰ زمین کو مٹھی میں لے لے گا اور آسمانوں کو اپنے داہنے ہاتھ میں لپیٹ لے گا ، پھر کہے گا کہ میں ہوں ( اصلی ) بادشاہ ! دنیا کے بادشاہ کہاں گئے ( جو مجھے اپنی شان دکھاتے تھے ) ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1771