مختصر صحيح بخاري
— تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ المائدہ
باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں “ ( سورۃ المائدہ : 101 ) ۔
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا خطبہ پڑھا کہ ویسا ( عمدہ ) خطبہ میں نے کبھی نہیں سنا اور خطبہ میں یہ فرمایا : ” جو کچھ میں جانتا ہوں اگر اس کو تم جانتے تو ہنستے تھوڑا اور روتے زیادہ ” یہ سن کر اصحابہ رضی اللہ عنہم نے چہروں پر چادریں ڈال لیں اور ان کی رونے کی سی آوازیں نکلیں ۔ ایک شخص نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میرا باپ کون تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” فلاں شخص تھا تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی : ” اے ایمان والو ! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں .... ۔ “