حدیث نمبر: 1738
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمارے پاس سوائے کھجوروں کی شراب کے اور کچھ نہ تھا ۔ میں کھڑا ہوا ابوطلحہ اور فلاں فلاں شخص کو یہی شراب پلا رہا تھا کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ تمہیں کچھ خبر بھی ہے ؟ ان سب نے پوچھا کہ بات کیا ہے ؟ اس نے کہا شراب حرام ہو گئی ہے ۔ تب انھوں نے ( جو شراب پی رہے تھے ) کہا شراب کے ان پیالوں کو زمین پر پھینک دو ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اس کے بعد کسی نے شراب کی بابت کچھ دریافت نہ کیا اور نہ اس کو پیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1738