حدیث نمبر: 1335
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ ( بن مسعود ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب حنین ( غزوہ حنین ) کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( مال غنیمت میں سے ) کچھ لوگوں کو دوسروں سے زیادہ دیا ، جیسے اقرع بن حابس کو سو اونٹ دیے ، عینیہ رضی اللہ عنہ کو بھی اسی قدر دیے اور اشراف عرب میں سے چند لوگوں کو بھی زیادہ دیا ، تو ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم ! یہ تقسیم ایسی ہے کہ اس میں انصاف نہیں کیا گیا یا ( یہ کہا کہ ) اس میں اللہ کی رضامندی مقصود نہیں رکھی گئی تو میں نے کہا کہ اللہ کی قسم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ( اس کی ) خبر دوں گا ۔ چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) انصاف نہ کریں گے تو اور کون انصاف کرے گا ؟ اللہ ، موسیٰ علیہ السلام پر رحم کرے انھیں اس سے بھی زیادہ اذیت دی گئی اور انھوں نے صبر کیا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1335