حدیث نمبر: 1334
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جا رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر ( اس وقت ) ایک موٹے حاشیہ کی نجرانی چادر تھی تو ایک اعرابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ لیا اور زور سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دبایا ، یہاں تک کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک کے ظاہری حصے پر دیکھا کہ بوجہ اس کے زور سے دبانے کے ، چادر کے حاشیہ کا نشان پڑ گیا تھا ۔ اس کے بعد اس اعرابی نے کہا کہ مجھے بھی اللہ کے اس مال میں سے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہے دلوا دیجئیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور مسکرائے اس کے بعد اسے کچھ دے دینے کا حکم فرما دیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1334