مختصر صحيح بخاري
— خمس کے فرض ہونے کا بیان
باب: تالیف قلب کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض نئے مسلمانوں اور پرانے مسلمانوں کو خمس میں سے مال و دولت وغیرہ دیا کرتے تھے ( اور جس طرح چاہتے اور جس کو چاہتے دیتے ) ۔
حدیث نمبر: 1331
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک مرتبہ ) فرمایا : ” میں قریش ( کے نئے مسلمان ہونے والے لوگوں ) کو ان کی تالیف قلب کرنے کے لئے دیتا ہوں کیونکہ ان کا دور جاہلیت سے قریب ہے ۔