مختصر صحيح بخاري
— خمس کے فرض ہونے کا بیان
باب: اس بات کی دلیل کہ پانچواں حصہ مسلمانوں کی ضرورت کے لیے ہے ۔
حدیث نمبر: 1327
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فوج نجد کی طرف روانہ کی جس میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے تو انہوں نے بہت سے اونٹ مال غنیمت میں پائے تو ان سب کے حصے میں بارہ بارہ یا گیارہ گیارہ اونٹ آئے اور ایک اونٹ انھیں حصہ سے زیادہ دیا گیا ۔