مختصر صحيح بخاري
— جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
باب: جس شخص نے فارسی زبان میں یا کسی اور غیر عربی زبان میں کلام کیا اور اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ الروم میں یہ ) فرمانا ” اور تمہارے رنگ اور زبانوں کا اختلاف ہے “ ۔ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ہر زبان میں کلام کرنا جائز ہے ۔ اور ( سورۃ ابراہیم میں ) اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ” اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس کی قوم کی اپنی زبان میں ۔
حدیث نمبر: 1310
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ( ایک مرتبہ ) عرض کی کہ` یا رسول اللہ ! ہم نے بکری کا ایک چھوٹا بچہ ذبح کیا ہے ۔ اور ایک صاع جو کا آٹا پیسا ہے لہٰذا آپ چند صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ تشریف لے چلیے ۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے فرمایا : ” اے اہل خندق جابر ( رضی اللہ عنہ ) نے تمہارے لیے کچھ کھانا تیار کیا ہے لہٰذا جلدی سے چلو ۔ “ ( لفظ ” سورًا “ فارسی ہے یہیں سے ترجمہ باب نکلتا ہے ) ۔