مختصر صحيح بخاري
— جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
باب: جنگ میں اس بات پر لوگوں سے بیعت لینا کہ فرار نہیں ہوں گے ۔
حدیث نمبر: 1274
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا مجاشع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے بھائی کے بیٹے کو لے کر آیا اور میں نے عرض کی کہ آپ ہم سے ہجرت پر بیعت لے لیجئیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہجرت تو اپنے لوگوں کے لیے ختم ہو چکی ہے ۔ “ میں نے عرض کی پھر آپ کس بات پر ہم سے بیعت لیں گے ؟ تو فرمایا : ” اسلام اور جہاد پر ۔ “