مختصر صحيح بخاري
— جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
باب: جنگ میں اس بات پر لوگوں سے بیعت لینا کہ فرار نہیں ہوں گے ۔
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( بیعت رضوان میں ) بیعت کی ۔ بعد اس کے میں ایک درخت کے سایہ کی طرف چلا گیا ۔ جب لوگوں کا ہجوم کم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” اے ابن اکوع ! کیا تم بیعت نہ کرو گے ؟ تو میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میں تو بیعت کر چکا ہوں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھر بھی ۔ “ چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ بیعت کی ۔ پوچھا گیا کہ ابومسلم ( یہ سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کی کنیت ہے ) اس دن کس بات پر تم نے بیعت کی تھی تو انھوں نے کہا : ” موت پر ۔ “