حدیث نمبر: 1271
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ( بیعت رضوان کے بعد ) آئندہ سال جب ہم پھر آئے تو ہم میں سے دو آدمیوں نے بھی باتفاق اس درخت کو نہ بتایا جس کے نیچے ہم نے بیعت ( رضوان ) کی تھی ( اسی میں کچھ اللہ کی مہربانی تھی ۔ پوچھا گیا کہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے کس بات پر بیعت لی گئی تھی ، موت پر ؟ تو انھوں نے کہا کہ نہیں بلکہ صبر پر بیعت لی گئی تھی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1271