مختصر صحيح بخاري
— جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
باب: مشرکوں ( اور کافروں ) کے لیے بددعا کرنا ، اللہ ان کو شکست دے اور ان پر زلزلہ برپا کر دے ۔
حدیث نمبر: 1264
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` یہودی ( ایک روز ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ ” تم پر موت آئے “ تو میں نے ان پر لعنت کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہیں کیا ہو گیا ہے ؟ “ میں نے عرض کی کہ کیا آپ نے نہیں سنا جو ان لوگوں نے کہا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم نے نہیں سنا جو میں نے کہ دیا کہ وعلیکم ( یعنی جو کچھ تم نے کہا ہے وہ تمہی پر ہو ) ۔ “