مختصر صحيح بخاري
— جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
باب: ڈھال ( کا بیان ) اور جو شخص اپنے ساتھی کی ڈھال استعمال کرے ۔
حدیث نمبر: 1254
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` بنی نضیر کے اموال اس قسم میں تھے جو اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر جنگ کے دلا دیے تھے ۔ مسلمانوں نے اس پر گھوڑے اور سوار نہ دوڑائے تھے یعنی جنگ کی نوبت نہ آئی تھی ۔ پس وہ مال خاص کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لے لیا اور اس میں سے ایک سال کا خرچ اپنے گھر والوں کو دے دیتے تھے ، سال کے بعد جو باقی رہتا تھا اس کو ہتھیار میں اور گھوڑوں میں اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے خرچ کرتے تھے ۔