حدیث نمبر: 1236
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے گھوڑا رکھے ، صرف اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سے اور اس کے وعدوں کو سچا سمجھ کر ، تو بیشک اس کا کھانا ، پینا ، لید اور اس کا پیشاب ، غرض اس کی ہر چیز قیامت کے دن ثواب بن کر اس کی ترازو اعمال میں تلے گی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1236