مختصر صحيح بخاري
— جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
باب: حاکم عادل ہو یا ظالم ، جہاد قیامت تک قائم رہے گا ۔
حدیث نمبر: 1234
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک خیر و برکت وابستہ ہے ۔ ( یعنی یا تو آخرت کا دائمی ) ثواب اور ( یا دنیا میں ) مال غنیمت ۔ “