حدیث نمبر: 1226
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ ایک روایت میں کہتے ہیں کہ` ( غزوہ خندق میں مہاجرین و انصار یہ ) کہتے تھے کہ ” ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اس شرط کے ساتھ بیعت کی ہے کہ جب تک ہمارے جسم میں جان باقی رہے گی ، جہاد کرتے رہیں گے ۔ “ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو جواب دیتے : ” اے اللہ ! بھلائی تو آخرت ہی کی بھلائی ہے ، پس تو مہاجرین و انصار کو برکت دے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1226