مختصر صحيح بخاري
— جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
باب: اگر حالت کفر میں مسلمانوں کو مارے پھر مسلمان ہو جائے ، اسلام پر مضبوط رہے اور پھر اللہ کی راہ میں مارا جائے ۔
حدیث نمبر: 1220
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر ہنس دے گا کہ ان میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا ہو گا پھر وہ دونوں جنت میں جائیں گئے ۔ ایک تو اس وجہ سے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور شہید ہو گیا ۔ پھر اللہ نے قاتل کو بھی توبہ کی توفیق دی ( وہ مسلمان ہوا ) اور وہ بھی ( اللہ کی راہ میں ) شہید ہو گیا ۔ “