حدیث نمبر: 1215
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ` جب قرآن مجید متفرق پرچوں سے ( نقل کر کے ) مصحف میں لکھا گیا تو سورۃ الاحزاب کی آیت ( 23 ) مجھے نہ ملی ۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے پڑھتے ہوئے سنتا تھا ۔ پس میں نے اسے نہ پایا مگر خزیمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس جن کی شہادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مردوں کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا ، وہ آیت یہ تھی ” مومنوں میں بعض لوگ ایسے ہیں کہ انھوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس کو پورا کر دیا اور بعض ایسے ہیں کہ وہ اپنا کام پورا کر چکے ( شہید ہو گئے ) .... ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1215