حدیث نمبر: 1209
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک جنت کا ایک چھوٹا سا مقام جو بقدر ایک کمان کے ( ہو ) ان سب دنیاوی چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع و غروب ہوتا ہے ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی راہ میں صبح کو یا شام کو چلنا تمام ان چیزوں سے بہتر ہے جن پر آفتاب طلوع ہوتا ہے یا غروب ہوتا ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1209