حدیث نمبر: 1181
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غزوہ احد کے دن اپنے سامنے بلایا اور وہ اس وقت چودہ برس کے تھے ( وہ کہتے ہیں کہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت نہیں دی ، اس کے بعد خندق کے دن مجھے اپنے سامنے بلایا اور اس وقت میں پندرہ برس کا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اجازت دے دی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1181