حدیث نمبر: 1178
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ایک دوسری روایت میں کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گھر میں تہجد کی نماز پڑھی پھر عباد رضی اللہ عنہ کی آواز سنی وہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے عائشہ ! کیا یہ عباد کی آواز ہے ؟ “ میں نے عرض کی جی ہاں تو فرمایا : ” اے اللہ عباد پر رحمت فرما ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1178