مختصر صحيح بخاري
— ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں
باب: اس شخص کا گناہ جو ( کسی شخص کی کچھ ) زمین زبردستی لے لے ۔
حدیث نمبر: 1120
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص ( کسی کی ) کچھ زمین ناحق لے لے گا تو وہ قیامت کے دن اس میں اس کے ساتویں طبقہ تک دھنسایا جائے گا ۔ “