حدیث نمبر: 1025
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” غلہ لانے والے قافلے کو راستہ ہی میں جا کر نہ ملو بلکہ ان کو بستی میں آنے دو اور کوئی شہری کسی ( بدوی ) بیرونی کے لیے بیع نہ کرے ۔ “ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا اس کو مطلب ہے کہ کوئی شہری کسی بیرونی کے لیے بیع نہ کرے ؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1025