مختصر صحيح بخاري
— خریدوفروخت کے بیان میں
باب: غلہ فروخت اور ذخیرہ کرنے کے بارے میں کیا بیان کیا جاتا ہے ؟
حدیث نمبر: 1019
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سونا ، سونے کے عوض ، گندم ، گندم کے عوض ، کھجور ، کھجور کے عوض اور جو ، جو کے عوض فروخت کرنا سود ہے مگر برابر برابر اور ہاتھوں ہاتھ ہو تو درست ہے ۔ ( یاد رہے کہ 24 قیراط سونا 22 قیراط کے عوض برابر وزن میں فروخت کرنا بھی سود ہے )