حدیث نمبر: 1011
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک دن ) بازار میں تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے کہا اے ابوالقاسم ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف دیکھنے لگے ، اس نے عرض کی کہ میں نے فلاں شخص کو پکارا ہے ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز نہیں دی ) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرا نام رکھ لو مگر میری کنیت نہ رکھو ۔ “