معجم صغير للطبراني
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان
باب: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو مشرکین کی ہجو میں اشعار کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 595
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ الْعَسْقَلانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرِ بْنُ النَّحَّاسِ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ : "اهْجُ الْمُشْرِكِينَ ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُؤَيِّدُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ السَّرِيِّ ، إِلا أَيُّوبُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عُمَيْرٍ عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مشرکین کی ہجو کہو، اللہ تعالیٰ جبریل امین کے ذریعے تیری امداد فرمائے گا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3213 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3213. حضرت براء ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت حسان ؓ سے فرمایا: ’’تم مشرکین کی ہجو کرو یا ان کی ہجو کا جواب دو، بہرصورت حضرت جبرئیل ؑ تمہارے ساتھ ہیں۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3213]
حدیث حاشیہ:
1۔
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مسجد میں اسلامی اشعار یا اسلام کے دفاع پر مبنی منظوم کلام پڑھا جاسکتا ہے نیز یہ بھی پتہ چلا کہ ابتداء کفار سے الجھاؤ درست نہیں، البتہ جواب کاروائی کے طور پر ان کی ہجو اور مذمت کی جاسکتی ہے۔
حضرت حسان ؓ نے جب جوابی اشعار پڑھے تو مشرکین مکہ کو پسینہ اترآیا۔
حسان ؓ کا ایک شعریہ ہے: لنا في كل يوم من معدك سباب أو قتال أو ھجاء

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3213 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6153 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6153. حضرت براء ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت حسان بن ثابت ؓ سے فرمایا: ”مشرکین کی ہجو کرو حضرت جبرئیل ؑ تیرے ساتھ ہیں۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:6153]
حدیث حاشیہ: ان احادیث سے ثابت ہوا کہ حمایت اسلام اورمذمت کفر میں نظم ونثر میں بولنا، اس بارے میں کتابیں مضامین لکھنا عین باعث رضائے خدا ورسول ہے۔
نیز جو نام نہاد مسلمان قرآن وحدیث کی توہین وتخفیف کریں۔
جیسا کہ آج کل منکرین حدیث کا گروہ کرتا رہتا ہے ان کا جواب دینا اور ان کی مذمت کرنا ضروری ہے۔
جن علمائے سوء نے شرع اسلامی کو مسخ کرنے میں اپنا پورا زور تفقہ خرچ کر ڈالا ہے ان کا صحیح تعارف کرا کے مسلمانوں کو ان کے کذب سے مطلع کرنا بھی اسی ذیل میں ہے جس کی مثال میں مجدد اسلام استاد الہند حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مرحوم کے اس ارشاد گرامی کو پیش کرنا کافی ہے۔
حضرت مرحوم ایسے علمائےسوء کی ہجو میں فرماتے ہیں۔
فإن شئت أن تری النموذج الیھود فانظر إلی علماء السوء من الذین یطلبون الدنیا وقد اعتادوا تقلید السلف و أعرضوا عن نصوص الکتاب والسنة و تمسکوا بتعمیق عالم وتشددہ وأعراضه و استحسانه فأعرضوا عن کلام الشارع المعصوم وتمسکوا بأحادیث موضوعة تأویلات فاسدة کأنھم ھم (الفوز الکبیر، ص: 26، 27)
عربی بر حاشیہ سفر السعادات مطبوعہ مصر)
”یعنی مسلمانو! اگر تم یہود کا نمونہ اپنے لوگوں میں دیکھنا چاہو توتم دنیا کے طالب برے علماء کو دیکھ لو کہ سلف کی تقلید ان کی خو ہو گئی ہے اور انہوں نے قرآن وحدیث کی نصوص سے منہ موڑ لیا ہے اور کسی عالم کے تعمق اور اس کے تشدد واستحسان کو اپنی دستاویز بنا لیا ہے پس انہوں نے معصوم وبے خطا صاحب شرع صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے رو گردانی کر لی ہے اور جھوٹی بناوٹی روایتوں اور ناقص اور کھوٹی تاویلوں کو اپنے لئے سند ٹھہرایا ہے۔
گویا یہ برے علماء وہی یہودیوں کے علماء کے نمونے ہیں۔
“

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6153 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6153 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6153. حضرت براء ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت حسان بن ثابت ؓ سے فرمایا: ”مشرکین کی ہجو کرو حضرت جبرئیل ؑ تیرے ساتھ ہیں۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:6153]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ کے دن حضرت حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ''مشرکین کی مذمت کرو، حضرت جبرئیل علیہ السلام آپ کے ساتھ ہیں۔
'' (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4123) (2)
شارح صحیح بخاری، ابن بطال نے کہا ہے کہ جب کفار و مشرکین مسلمانوں کو برا بھلا کہیں تو اس وقت ان کی ہجو کرنا افضل عمل ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا: ’’اے اللہ! حسان کی مدد فرما۔
‘‘ یہ اس عمل اور عامل کے شرف کے لیے کافی ہے۔
اللہ تعالیٰ ایسے موقع پر مسلمانوں کا دفاع کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔
(3)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ حمایت اسلام او مذمت کفر میں شعر کہنا اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کا باعث ہے۔
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6153 سے ماخوذ ہے۔