حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْعَسَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا حَبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «بُعِثْتُ فِي نَفْسِ السَّاعَةِ، فَسَبَقْتُهَا كَمَا تَسْبِقُ هَذِهِ» وَأَشَارَ بِِإِصْبُعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى
ترجمہ
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”مجھے قیامت کے ساتھ ہی بھیجا گیا ہے، لیکن میں اس سے اس طرح آگے نکل گیا جیسے یہ انگلی اس دوسری انگلی سے آگے نکلتی ہے“ اور آپ نے اپنی شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ فرمایا۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَخَذَتِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ إِلَّا كَمَا أَخَذَ مِخْيَطٌ غُرِسَ فِي الْبَحْرِ مِنْ مَائِهِ»
ترجمہ
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا نے آخرت سے بس اتنا حصہ لیا ہے جتنا ایک سوئی سمندر میں ڈبونے سے اس کے پانی سے لیتی ہے۔“