کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: ربیعہ بن قیس کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ، ثُمَّ صَلَّى غَيْرَ سَاهٍ كُفِّرَ عَنْهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا مِنْ سَنَتِهِ»
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر بغیر غفلت کے نماز پڑھی، اس سال میں اس سے پہلے کے اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14973
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 326، حدیث 902
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ، ثُمَّ صَلَّى غَيْرَ سَاهٍ وَلَا لَاهٍ كُفِّرَ عَنْهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا»
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر بغیر غفلت اور بے دھیانی کے نماز پڑھی، اس سے پہلے کے اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14974
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 327، حدیث 903