کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عمرو بن دینار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا مَسْلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ عَلِيٍّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَى بِالْبَاكُورَةِ مِنَ الثِّمَارِ وَضَعَهُ عَلَى عَيْنَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «اللهُمَّ كَمَا أَطْعَمَتْنَا أَوَّلَهُ فَأَطْعِمْنَا آخِرَهُ» ، ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ لِلْمَوْلُودِ مِنْ أَهْلِهِ
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے پاس جب پھلوں میں سے پہلا پھل لایا جاتا تو آپ ﷺ اسے اپنی آنکھوں پر رکھتے، پھر فرماتے: ”اے اللہ! جیسے تو نے ہمیں اس کا پہلا پھل کھلایا، ہمیں اس کا آخری پھل بھی کھلا۔“ پھر آپ ﷺ اسے گھر کے سب سے چھوٹے بچے کو دینے کا حکم دیتے۔