حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ اطَّلَعَ مِنْ سُتْرَةٍ إِلَى قَوْمٍ، فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ، فَهِي هَدْرٌ»
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی آڑ سے کسی قوم کو جھانک کر دیکھے اور اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے تو اس کا کوئی بدلہ نہیں۔“
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ اطَّلَعَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ قَتَرَةٍ فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ فَهِيَ هَدْرٌ» قَالَ حَفْصٌ: " وَالْقَتَرَةُ: الْكُوَّةُ "
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی روزن سے کسی قوم کو جھانک کر دیکھے اور اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے تو اس کا کوئی بدلہ نہیں۔“
حفص کہتے ہیں: ”قترہ سے مراد روزن ہے۔“
حفص کہتے ہیں: ”قترہ سے مراد روزن ہے۔“