المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الاختلاف عن أبي إسحاق السبيعي في حديث عبد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: " ائتني بثلاثة أحجار " باب: ابواسحاق سبیعی سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”میرے پاس تین پتھر لے آؤ“
حدیث نمبر: 9917
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالُوا: ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: لَيْسَ أَبُو عُبَيْدَةَ ذَكَرَهُ، وَلَكِنْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَقَالَ: «ائْتِنِي بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ» ، فَطَلَبْتُهَا فَأَصَبْتُ حَجَرَيْنِ، وَطَلَبْتُ حَجَرًا ثَالِثًا فَلَمْ أُصِبْهُ، فَأَصَبْتُ رَوْثَةً فَجِئْتُ بِهَا، فَقَالَ: «أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهَا رِكْسٌ؟»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا، آپ ﷺ نے قضائے حاجت کا ارادہ کیا تو فرمایا: ”میرے لیے تین پتھر لے آؤ۔“ میں نے تلاش کیا تو دو پتھر مل گئے، تیسرے پتھر کی تلاش کی مگر نہ ملا، تو مجھے ایک مینگنی مل گئی، میں وہی لے آیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ یہ گندی چیز ہے؟“