حدیث نمبر: 9904
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: عَلَّمَنِي ابْنُ مَسْعُودٍ التَّشَهُّدَ، فَذَكَرَ التَّشَهُّدَ ثُمَّ قَالَ: اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ، مَا أَعْلَمُ مِنْهُ وَمَا لَا أَعْلَمُ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ عِبَادُكَ الصَّالِحُونَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ مِنْهُ عِبَادُكَ الصَّالِحُونَ، اللهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
ترجمہ

عمیر بن سعید کہتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھے تشہد سکھایا، پھر تشہد کے الفاظ بیان کیے، پھر (یہ دعا بھی سکھائی): ”اے اللہ! میں تجھ سے ہر بھلائی مانگتا ہوں، جسے میں جانتا ہوں اور جسے نہیں جانتا۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کا سوال تیرے نیک بندوں نے کیا، اور اس برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس سے تیرے نیک بندوں نے پناہ مانگی۔ اے اللہ! اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور آخرت میں بھلائی دے، اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9904
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 55، حدیث 9940