المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ أَبَا مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنْ بِنْتٍ وَبِنْتِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ، فَقَالَ: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ، وَقَالَا: إِنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ سَيُتَابِعُنَا، فَأَتَيْتُ عَبْدَ اللهِ فَذَكَرْتُ لَهُ قَوْلَهُمَا، فَقَالَ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنْ سَأَقْضِي فِيهَا بِمَا قَضَى فِيهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ»ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ اور سلمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور ان دونوں سے ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک حقیقی بہن (کی میراث) کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: بیٹی کے لیے آدھا اور بہن کے لیے آدھا، اور دونوں نے کہا: عبداللہ بن مسعود ضرور ہماری موافقت کریں گے۔ پھر میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان دونوں کی بات کا ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: اگر ایسا ہو تو میں گمراہ ہوں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہیں، لیکن میں تو اس میں وہی فیصلہ کروں گا جو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا: ”بیٹی کے لیے آدھا، پوتی کے لیے دو تہائی مکمل کرنے کے لیے چھٹا حصہ، اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے۔“