❮
❯
حدیث نمبر: 9838
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ وَابْنَةَ ابْنِهِ وَأُخْتَهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ، فَقَالَ: لِابْنَتِهِ النِّصْفُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ، وَقَالَ لَنَا: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ سَيَقُولُ مِثْلَ مَا قُلْتُ، فَسَأَلُوا ابْنَ مَسْعُودٍ، ثُمَّ أَخْبَرُوهُ بِمَا قَالَ أَبُو مُوسَى، قَالَ: وَكَيْفَ أَقُولُ مِثْلَ مَا قَالَ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لِابْنَتِهِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ»
ترجمہ

ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیٹی، اپنی پوتی اور اپنی حقیقی بہن چھوڑی، تو انہوں نے فرمایا: اس کی بیٹی کے لیے آدھا، اور جو باقی بچے وہ حقیقی بہن کے لیے، اور ہم سے کہا: ابن مسعود بھی وہی کہیں گے جو میں نے کہا ہے۔ پھر انہوں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا اور انہیں بتایا کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کیا فرمایا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں وہ کیسے کہوں جو انہوں نے کہا، جبکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”بیٹی کے لیے آدھا، پوتی کے لیے دو تہائی مکمل کرنے کے لیے چھٹا حصہ، اور جو باقی بچے وہ حقیقی بہن کے لیے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9838
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 37، حدیث 9874