❮
❯
حدیث نمبر: 9836
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فِي بِنْتٍ وَبِنْتِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ، فَقَالَ: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ، وَلَمْ يُوَرِّثِ ابْنَةَ الِابْنِ شَيْئًا، وَقَالَا: ائْتِ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ؛ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا، فَأَتَاهُ الرَّجُلُ فَسَأَلَهُ وَأَخْبَرَهُ بِقَوْلِهِمَا، فَقَالَ: قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنِّي أَقْضِي فِيهَا قَضَاءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ سَهْمٌ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ» .
ترجمہ

ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ اور سلمان بن ربیعہ کے پاس ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک حقیقی (باپ اور ماں دونوں کی طرف سے) بہن (کی میراث) کا مسئلہ لے کر آیا، تو انہوں نے کہا: بیٹی کے لیے آدھا اور بہن کے لیے آدھا، اور پوتی کو کچھ بھی وارث نہ بنایا، اور دونوں نے کہا: عبداللہ بن مسعود کے پاس جاؤ، وہ ضرور ہماری موافقت کریں گے۔ پھر وہ آدمی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا اور دونوں (ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ) کے فتوے کے بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: اگر ایسا ہو تو میں گمراہ ہوں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہیں، لیکن میں تو اس میں رسول اللہ ﷺ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کروں گا: ”بیٹی کے لیے آدھا، پوتی کے لیے دو تہائی مکمل کرنے کے لیے ایک حصہ، اور جو باقی بچے وہ حقیقی (باپ اور ماں دونوں کی طرف سے) بہن کے لیے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9836
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 36، حدیث 9872